لیگی سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، ہسپتال میں زیرعلاج
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں، عرفان صدیقی کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے سینیٹرز کی وزیراعظم کیلئے امیونٹی کی ترمیم مسترد کر دی

گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔