دانیال عزیز نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
سابق وفاقی وزیر و سابق (ن) لیگی رہنما دانیال عزیز نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
سابق وفاقی وزیر و سابق (ن) لیگی رہنما دانیال عزیز نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
نارووال: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و سابق (ن) لیگی رہنما دانیال عزیز نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ مہنگائی اپنا کالا چہرہ پاکستان کو دکھانے آ چکی ہے، مہنگائی اعشاریہ 3 سے بڑھ کر چند ماہ میں 6 اعشاریہ 2 تک پہنچ گئی ہے، جو 2 ہزار فیصد بنتا ہے، یہ پہلی بوندیں ہیں جو پاکستان پر پڑی ہیں یہ تو شروعات ہے یہ ایک ایسا خاموش ٹیکس ہے جو غریب کے اوپر پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے سینیٹرز کی وزیراعظم کیلئے امیونٹی کی ترمیم مسترد کر دی

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ لوگ آگ لگا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، بجلی بلوں پر بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہے، پاکستان میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی موجود ہے جس کے انچارج احسن اقبال ہیں، دو سال سے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں، انتظامیہ کی بنائی ہوئی جماعتوں سے کوئی توقع نہ رکھیں، آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک چلی جائے گی۔