وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا آج اجلاس طلب کیا گیا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف نے وڈیو لنک سے شرکت کی، یہ پہلی مرتبہ وڈیو لنک پہ صدارت نہیں ہوئی، سینیٹ آف پاکستان میں آج بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہری شہریت، حکومت کا آئین میں نئی شق شامل کرنے پر غور

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ سمیت اتحادیوں سےمشاورت کی ہے، اس کے بعد بل پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بھیجا جائے گا، اس کمیٹی کے سربراہ فاروق ایچ نائیک ہوں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹیوں میں سیر حاصل بحث کی جائے گی، تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ وزیر اعظم نے مشاورت کی، آئینی عدالت کے قیام پہ اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب آئینی عدالت کے قیام کی تجویز بل میں پیش کی جائے گی، ججز کے ٹرانسفر پہ گزشتہ دنوں بہت بحث ہوئی، ججز ٹرانسفر جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن عدالتی معاملات کے باعث التوا کے شکار ہوئے، آرٹیکل 243میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔