حکومت پنجاب نے اسٹامپ پیپر حاصل کرنے کیلیے رجسٹرڈ سم کارڈ ہونا لازمی قرار دیا تھا تاکہ او ٹی پی موصول ہو سکے لیکن اس سے وہ اوورسیز پاکستانیوں کافی پریشان رہے جن کے پاس سم کارڈ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لیے ملازمتوں کے کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کا حکم
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں رجسٹرڈ سم کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی، اب اوورسیز پاکستانی اسٹامپ پیپر کیلیے او ٹی پی بذریعہ ای میل وصول کر سکیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اب مقامی رجسٹرڈ سم کارڈ کی ضرورت نہیں رہے گی، اسٹامپ پیپر اور پاورز آف اٹارنی وغیرہ کیلیے او ٹی پی ای میل پر ملے گا، سہولت سے دنیا کے کسی بھی کونے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
ترجمان پی ایل آر اے کے مطابق ای میل OTP سسٹم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے بنایا گیا ہے۔ سہولت سے اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسٹامپ پیپر حاصل کرنا اور پاور آف اٹارنی سمیت دیگر قانونی دستاویزات مکمل کرنا آسان ہو جائے گا۔
پی ایل آر اے نئے سسٹم کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے رسائی اور سہولت کو بڑھا رہا ہے تاکہ وہ اپنے قانونی و جائیداد کے معاملات تیزی اور آسانی سے حل کر سکیں۔