ٹریفک پولیس نے چالان کی نئی شرح جاری کر دی، جس کے مطابق اب خلاف ورزی پر شہریوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نمبر پلیٹ نہ لگانے پر 20 ہزار روپے کا چالان جبکہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں 2 ہزار 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے، غلط پارکنگ پر 2 ہزار روپے اور ون وے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کا چالان ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کے انڈیکیٹر نہ ہونے پر 1 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ فی الحال سادہ چالان کا نظام جاری رہے گا، تاہم جلد ہی ای چالان سسٹم شروع کیا جائے گا جس کیلئے تمام ڈیٹا متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو نئی جرمانوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور قانون پر مکمل عمل درآمد کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کو آگاہ کرنے کیلئے شہری علاقوں میں بینرز اور آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔