محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
محکمہ موسمیا ت نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد و خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) محکمہ موسمیا ت نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد و خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور ہلکی دھند کی توقع ہے، پنجاب میں مری اور گلیات میں موسم سرد و خشک رہے گا ، اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ صبح و رات کے اوقات میں سردی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہا،پنجاب کے چند اضلاع میں ہلکی سموگ چھائی رہی،سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسی طرح کالام، اسکردو اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اسلام آباد میں درجہ حرارت کم سے کم 6 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔