ستمبر 2023 کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی، اتوار کو دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک مارکیٹوں کے اوقات کار ہوں گے، ریسٹورنٹس و کیفے رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے۔ ریسٹورنٹ جمعہ، ہفتہ اور اتوار رات 12 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔ ہوم ڈیلوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی، میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ کی دکانوں، ہسپتال، لیبارٹریوں، پٹرول پمپس اور پنکچرز شاپس کو استثناء حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فضائی آلودگی تشویش ناک صورتحال اختیار کرگئی
نئے اوقات کار پر پابندی لازم، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ دوسری طرف بزنس کمیونٹی کی قیادت نے حکومتی اقدام پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالم کے صدر خرم لودھی نے کہا کہ دس بجے یا کسی بھی وقت کی پابندی سے سڑکوں پر رش بڑھنے کے ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہو گا۔
ای سی ممبر لاہور چیمبر رانا نثار نے کہا ہے کہ ہول سیل مارکیٹس پہلے ہی 8 بجے بند ہوجاتی ہیں، ریٹیلرز کو دس بجے کی بجائے 11 بجے تک مہلت دی جائے۔