عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کر کے 3 نومبر کو پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 3 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (سنو نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 3 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔

26 نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی راولپنڈی سے جاری علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی گرفتاری کے لیے عدالت سے اجازت طلب کر لی۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا ہے،علیمہ خان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ صادق آباد کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔

عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو 3 نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، دوسری جانب نادرا نے عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا۔

یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو عدالت نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدم پیشی پر علیمہ خان کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-14 Petrol (Super) 373.78
2026-06-14 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-14 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں