گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کیلئے مزید 2 ماہ کی مہلت
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے مزید 2 ماہ کی مہلت دے دی
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے مزید 2 ماہ کی مہلت دی/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے لیے مزید 2 ماہ کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں جدید سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس 31 دسمبر تک تبدیلی کروائی جاسکتی ہیں۔ اس سے قبل سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں محکمہ ایکسائز سندھ نے سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی۔

چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی اس کے لیے سندھ کابینہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ سیکریٹری ایکسائز کے مطابق اجرک سے بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے مالک سمیت تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی اور گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔