خبرایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا بحیثیت سی ای او کام جاری رکھنے پر ایک ہزار ارب ڈالر تنخواہ دے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈیمانڈ پوری نہ کی تو کام چھوڑ دوں گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے کی گئی ایک ہزار ارب ڈالر تنخواہ کی ڈیمانڈ کو شیئر ہولڈرز کے سامنے رکھ دیا گیا،ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ تنخواہ پر ایلون مسک آئندہ 7 سال تک کام کرنے پر رضامند ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 8500 ارب ڈالر تک لے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ایلون مسک نے ٹیسلا کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ سات سال میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو ساڑھے آٹھ ہزار ارب ڈالر ہو گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ ماہ 6 نومبر کو شیئرہولڈرز اجلاس میں ایلون مسک کی ڈیمانڈ پر فیصلہ کیا جائے گا، ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر ایلون مسک کے اثرو رسوخ کا بھی الزام ہے،ٹیسلا کا بورڈ آف ڈائریکٹرز شیئر ہولڈرز کے مفادات میں کام نہیں کر رہا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکن فیڈریشن آف ٹیچرز اینڈ پبلک سٹیزن ایلون مسک کی ایک ہزار ارب سالانہ تنخواہ کی ڈیمانڈ کے خلاف ہے۔