سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price drop
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 829 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہا، فی تولہ چاندی 27 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 97 روپے کی سطح پر آ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر میں معمولی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4 ہزار 80 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے،عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام اور شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی سونے سے ہٹ رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے۔