 
                                آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.73 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی کردی گئی، یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمت 201 روپے 60 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو قیمتوں میں کمی سے یکم نومبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 70 روپے سستا ہو گیا ، یکم نومبر سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزاروں 379 روپے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 448 روپے تھی ، ایل پی جی کی قیمت میں کمی سعودی آرمکو کی قیمت اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا کی جانب سے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 63 پیسے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی کی گئی تھی ، اوگرا نےجولائی کے لیے ایل پی جی 7 روپے 43 پیسے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کیا تھا۔
 
                                                 
                         
                        