
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت کا اندازہ لگانے کے لیے محکمہ زلزلہ پیما مرکز نے اعداد و شمار جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو اور ایمرجنسی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا
دوسری جانب شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں اور بلند عمارتوں یا کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب پنجاب کے شہر لیہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی تھی۔