پنجاب زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا
Layyah earthquake
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

رپورٹس کے مطابق لیہ، کروڑ لعل عیسن اور گردونواح کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ اچانک آیا اور چند سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی۔ جھٹکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی مقامات پر لوگ دعائیں مانگتے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت اور گہرائی سے متعلق معلومات فی الحال جمع کی جا رہی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز جنوبی پنجاب کے قریب کسی مقام پر ہوسکتا ہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

دوسری جانب ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ شہریوں کو افواہوں سے گریز اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس ہوں تو شہری کھلی جگہوں پر رہیں اور بلند عمارتوں یا بجلی کے کھمبوں سے دور جائیں۔