
سی سی پی او نے سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن پولیس ڈویژنز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی (آپریشنز) کو ہدایت کی کہ مسلح افراد کا استعمال کر کے دوسروں کو مرعوب یا دھمکانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز شروع کیے جائیں۔
کمیانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی منشیات کیسز کے پیچھے موجود سپلائی چینز کا سراغ لگائیں اور انہیں ختم کریںٍ، اُن کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، ان کے روابط کا سراغ لگانا دیرپا نتائج کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی
انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ فرنٹ ڈسکس پر عوامی سروس کو بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام شکایات کو فوری اور شفاف طریقے سے نمٹایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا، افسران کو شکایت کنندگان سے براہ راست رابطے میں رہنا چاہیے تاکہ بروقت اور غیر جانبدار انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے، سی سی پی او نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے "ہوٹل آئی" نگرانی سافٹ ویئر کا بھرپور استعمال کیا جائے۔