(ن) لیگ کے رہنما نذیر خان سواتی انتقال کرگئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کرگئے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کرگئے/ فائل فوٹو،
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نذیر خان سواتی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، وہ لاہور کے ڈپٹی میئر بھی رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نہرو پارک اسلامپورہ میں ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو دانا کھلانے پر پابندی

حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر کارکن و سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ نذیر خان سواتی جیسے سینئر کارکنان کسی بھی سیاسی پارٹی کے لئے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی پارٹی اور اپنے ملک کے لئے بے لوث خدمت کا جذبہ قابل رشک تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے نذیر خان سواتی جیسے کارکنان اور ان کی دیرینہ خدمات قابل فخر ہیں، اللہ تعالی سے ان کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لئے دعاگو ہوں، اللہ تعالی لواحقین کو اس سانحہ کو جھیلنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمائے۔