
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال میں سب سے پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوئی جبکہ 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل تھی۔ اس کے علاوہ یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل دی گئی، جبکہ 28 مئی کو یوم تکبیر پر بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جبکہ 30،31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ب فارم ملے گا اب سیدھا موبائل پر،دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
عیدالاضحیٰ کے موقع پر 7 سے 9 جون تک 3 چھٹیاں دی گئیں، جبکہ 5 اور 6 جولائی کو عاشورہ محرم کی تعطیلات ہوئیں۔ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل دی گئی، اس کے علاوہ عید میلادالنبیؐ پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا جبکہ یوم اقبال کے موقع پر بھی 9 نومبر کو چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2025 میں یوم قائداعظم، کرسمس کی تعطیل ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کو چھٹی ملے گی۔ آئندہ برس کے کیلنڈر میں اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، تاہم چاند کی رویت کے حساب سے الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئندہ برس یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں صرف ایک آپشنل چھٹی ملے گی، جبکہ غیرمسلم حکومتی ملازمین 3 چھٹیاں کرسکیں گے۔