گھروں میں ایل این جی کنکشنز، صارفین کیلئے ہیلپ لائن قائم
حکومتِ پاکستان نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گھروں میں ایل این جی کنکشنز کےلئے ہیلپ لائن قائم کر دی
حکومتِ پاکستان نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گھروں میں ایل این جی کنکشنز کےلئے ہیلپ لائن قائم کی/ فائل فوٹو
حکومتِ پاکستان نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گھروں میں ایل این جی کنکشنز کےلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گھروں میں ایل این جی (LNG) کنکشنز کےلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کمپنی نے گھریلو سطح پر ایل این جی کنکشنز کے سلسلے میں ایک خصوصی "مانیٹرنگ یونٹ" بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ صارفین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی سہولت کے لیے "ہیلپ لائن نمبر 0800" بھی مختص کر دیا گیا ہے تاکہ درخواست دہندگان اپنے کیس کی پیش رفت، فیس جمع کرانے اور دیگر معلومات حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی گیس کنکشن کی فیس سامنے آگئی

عامر طفیل کے مطابق پہلی ترجیح ان صارفین کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے ہی کنکشن کے لیے رقم جمع کرا رکھی تھی مگر کسی وجہ سے انہیں کنکشن فراہم نہیں کیا جا سکا۔ ایسے صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کے انتظار کا ازالہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو نئے صارفین جلدی کنکشن حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ "ارجنٹ فیس" جمع کرا کر تیز رفتار پراسیسنگ کے ذریعے اپنا کنکشن حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گیس کی قلت کے باعث مشکلات کا شکار عوام کو ایک بڑا ریلیف ملے گا، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب گھروں میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ ایل این جی کنکشنز کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے، اور کسی قسم کی سفارش یا اقرباپروری برداشت نہیں کی جائے گی۔ صارفین کو براہِ راست آن لائن سسٹم کے ذریعے اپلائی کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پورا عمل جدید، منظم اور بدعنوانی سے پاک رہے۔