
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں خواجہ سرا برادری کے لیے خصوصی ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا افراد شریک ہوئے جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے انہیں کارڈز اپنے ہاتھوں سے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایم ایس فراڈ سے متعلق گوگل کی صارفین کو وارننگ
سردار سلیم حیدر نے خطاب میں کہا کہ خواجہ سرا برادری کو تعلیم، روزگاری اور صحت کی سہولیات تک برابر رسائی دینا حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ محض علاج کی سہولت نہیں بلکہ برابری، احترام اور شمولیت کی علامت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی شہری خواہ وہ کسی بھی شناخت سے تعلق رکھتا ہو، صحت کے حق سے محروم نہ رہے۔
تقریب میں شریک خواجہ سرا نمائندوں نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ان کے لیے کھلے اور انکی فلاح کے لیے قدم اٹھایا گیا۔



