بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: اکتوبر کی نئی قسط کی ادائیگی کا آغاز
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اکتوبر 2025 میں اپنی نئی قسط کی ادائیگی کا آغاز کر دیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اکتوبر 2025 میں اپنی نئی قسط کی ادائیگی کا آغاز کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) 8171 نے اکتوبر 2025 میں اپنی نئی قسط کی ادائیگی کا آغاز کر دیا۔

یہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو 13 ہزار 500 (13500) روپے کی مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ یہ پروگرام پاکستان میں معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP 8171 ایک حکومت کی جانب سے چلایا جانے والا ویلفیئر پروگرام ہے جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور اور مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو اپنے گھرانوں کی کفالت کر رہی ہیں یا جن کے شوہر وفات پا چکے ہیں۔

اکتوبر 2025 میں جاری ہونے والی نئی قسط کے تحت اہل خواتین کو 13,500 روپے ادا کیے جائیں گے۔ بی آئی ایس پی کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ ادائیگیاں صرف مستحق خاندانوں کو نادرا کے تصدیقی ڈیٹا اور نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (NSER) کے مطابق دی جائیں گی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر سرکاری فرد یا ایجنٹ کے ذریعے رجسٹریشن کی کوشش نہ کریں بلکہ براہِ راست 8171 ویب پورٹل یا قریبی بی آئی ایس پی سینٹر سے رجوع کریں۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے ادائیگی مختلف شہروں اور علاقوں میں بینکوں اور ریٹیل پوائنٹس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ خواتین اپنے شناختی کارڈ (CNIC) کے ذریعے رقم حاصل کر سکتی ہیں۔ رقم وصول کرتے وقت رسید ضرور حاصل کریں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کیلئے بڑا اقدام

اگر آپ پہلے سے بی آئی ایس پی میں رجسٹر نہیں ہیں تو آپ اپنے قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس یا رجسٹریشن سینٹر جا کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ اور فیملی کی بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔NSER سروے میں شامل ہونے کے بعد اہل خواتین کو خودکار طریقے سے پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔
اگر کسی کو ادائیگی میں مسئلہ پیش آئے تو وہ بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 0800-26477 پر رابطہ کر سکتا ہے۔ مزید برآں، پروگرام کی مکمل تفصیلات اور اپڈیٹس کے لیے 8171 ویب پورٹل وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
BISP 8171 کا بنیادی مقصد پاکستان کے لاکھوں مستحق خاندانوں کی معاشی مدد کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم، صحت، اور خوراک جیسی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ یہ پروگرام حکومتِ پاکستان کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی انصاف کے فروغ کی ایک مضبوط کوشش ہے۔