
یہ حکم نامہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ضلع راولپنڈی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشاد قریشی نے تمام سیکرٹری یونین کونسلز اور نکاح رجسٹرارز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی کہ اب راولپنڈی کچہری کی حدود میں کسی بھی نکاح کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔
حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا کہ اگر کوئی نکاح رجسٹرار یا اہلکار اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں تمام یونین کونسلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ کچہری کی حدود میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی نکاح اندراجات کی شکایات کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کا اوورسیز پاکستانیوں کی آسانی کیلئے بڑا اقدام
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نکاح کے اندراج کیلئے اپنی متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ ریکارڈ شفاف اور درست انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔
حکم نامے کی نقول ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ احکامات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔



