پنجاب میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لیے مکمل وظائف کا اعلان

فائیل فوٹو
October, 6 2025
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے مکمل تعلیمی وظائف کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے مکمل وظائف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حکومت ان کے منتخب کردہ اداروں میں تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔
یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی تقریب میں کیا جہاں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا جرائم کی پیشگوئی کے لیے اے آئی سسٹم متعارف
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی مزمل محمود،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل،سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توقیف الرحمان بھی موجود تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
ضرور پڑھیں

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی کے کپتان نے اسلام قبول کر لیا
October, 5 2025

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی شدت اختیار کر گیا
October, 5 2025

سوزوکی کا بلا سود آسان اقساط پر موٹرسائیکل کیلئے نیا فنانسنگ پلان متعارف
October, 3 2025

پنجاب: ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
October, 3 2025