لاہور پولیس کا جرائم کی پیشگوئی کے لیے اے آئی سسٹم متعارف
Lahore Police AI
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم متعارف کروا دیا جو جرائم کی پیشگی نشان دہی کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تعاون سے تیار کردہ اے آئی سسٹم گزشتہ تین برسوں کے ایف آئی آر ڈیٹا،سیف سٹی کیمروں کی نگرانی اور فیلڈ انٹیلی جنس کو استعمال کر کے جرائم کے ممکنہ مراکز کی نشاندہی کرے گا۔

حکام کے مطابق یہ نظام پولیس کو زیادہ موثر انداز میں وسائل کی تقسیم اور ہنگامی ردعمل کے منصوبے بنانے میں مدد دے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس اب روایتی انداز سے ہٹ کر پیشگی کاروائی کی پالیسی اختیار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رواں سال 1100 سے زائد ای- بسیں چلانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہم جرائم کی رجحانات کا تجزیہ کر کے ان علاقوں کی نشاندہی کر سکے گے جہاں خطرہ زیادہ ہو تاکہ بروقت کاروائی ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ نظام انسانی پولیسنگ کو تبدیل نہیں کرے گا بلکہ مضبوط کرے گا تاکہ فیصلے زیادہ درست، مؤثر اور بروقت کیے جا سکیں۔