پنجاب میں رواں سال 1100 سے زائد ای- بسیں چلانے کا اعلان
Punjab e-buses
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک صوبے میں 1٫115 ای-بسیں چلائی جائے گی۔

مریم نواز نے صوبے میں ماحولیاتی بہتری اور جدید سفری سہولتوں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پنجاب میں 1٫115 ای-بسیں چلائی جائیں گی جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس میں آٹھ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔اجلاس میں ای-بسیں منصوبے کے لیے یکساں ڈیزائن کے بس اسٹاپس کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلیں اب 0% مارک اپ پر آسان اقساط میں حاصل کریں

اجلاس میں واسا کی توسیع 19 شہروں تک کرنے اور رواں سال تک 25 اضلاع تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔