
یہ آفر محدود مدت کیلئے ایس سی آسان اسکیم (SC Aasan Scheme) کے تحت دستیاب ہے، جس سے صارفین اب اپنی پسندیدہ ہونڈا بائیک 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں۔
پروسیسنگ فیس کی شرح درج ذیل ہے:
3 ماہ کی اقساط پر 1.99%
6 ماہ کی اقساط پر 5.99%
12 ماہ کی اقساط پر 11.99%
اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) صارف کے علاقے کے لحاظ سے لاگو ہو سکتی ہے۔
یہ اسکیم خاص طور پر درمیانے طبقے کے صارفین کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ایک ہی وقت میں مکمل ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔ اس اقدام کا مقصد معیاری، فیول ایفیشنٹ اور پائیدار بائیکس کو عام پاکستانی صارف تک آسان شرائط پر پہنچانا ہے۔
ذیل میں مختلف ماڈلز، ان کی قیمتیں اور ماہانہ اقساط کی تفصیل دی گئی ہے:
واضح رہے کہ یہ سہولت صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کیلئے دستیاب ہے، اگرچہ اقساط پر کوئی سود نہیں لگایا جائے گا، تاہم ایک بار پروسیسنگ فیس بائیک بکنگ کے وقت لاگو ہوگی۔
ماہرین کے مطابق یہ اسکیم شہریوں کو جدید، کم خرچ اور دیرپا سواری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔



