عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
Umar Ayub, Zartaj Gul and Sheikh Waqas Akram
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں تینوں رہنماؤں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے عمر ایوب کی درخواست مسترد کر دی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام رہنما ایک بار بھی مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ تینوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ذہن نشین رہے کہ سنگجانی جلسہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔