عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی
Imran Riaz arrest warrants
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس میں معروف یوٹیوبر اور اینکر پرسن عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے بعد عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ عمران ریاض کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ریاض کیخلاف جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

 

 

 

ادارے کے مطابق عمران ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسے بیانات دیے جو عدلیہ کے وقار کو متاثر کرنے کے زمرے میں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران ریاض ماضی میں بھی متعدد بار مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں، اُن پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق الزامات لگتے رہے ہیں۔