
یہ اقدام صوبے میں جدید سکیورٹی نظام اور عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ اشتہار میں بتایا کہ جدید منصوبوں پر کام کرنے اور صوبے کو محفوظ بنانے کیلئے ماہر افراد کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
بھرتی کیلئے کھلنے والی اسامیوں میں ایگزیکٹو آفیسر ڈیٹا سائنس، ایگزیکٹو آفیسر انفارمیشن اینڈ ڈیٹا سکیورٹی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جی آئی ایس، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر لاء شامل ہیں۔
اعلان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام اسامیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی، تاہم امیدواروں کو ایک پیشہ ورانہ ماحول میں کام کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں کا مقصد صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن فارم کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، اپلائی کرنے کیلئے امیدوار PSCA کی آفیشل ویب سائٹ psca.gop.pk/career پر جا سکتے ہیں۔
واضھ رہے کہ یہ بھرتیاں پڑھے لکھے اور بےروزگار نوجوانوں کیلئے ایک سنہری موقع ہیں، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی سسٹمز میں مہارت رکھتے ہیں اور پنجاب کے محفوظ مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔