
تفصیلات کے مطابق صدر صرافہ یونین جلو موڑ اعجاز احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تغریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق کونسلر وارڈ نمبر ایک اسلم بھٹی نے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ شمولیت کی تقریب میں سابق صدر واہگہ ٹاؤن یوسف لدھڑ، راشد کرامت بٹ، چودھری یعقوب اور سابق جنرل سیکرٹری سید جبران حیدر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں شریک رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو پارٹی کیلئے ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر بااثر اور فعال رہنماؤں کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنظیمی سطح پر تقویت ملے گی اور عوام کے ساتھ رابطے مزید بہتر ہوں گے۔
دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ این اے 120 اور پی پی 151 کی سطح پر یہ شمولیتیں آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے مضبوط پوزیشن پیدا کر سکتی ہیں۔



