
سندھ حکومت نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیرا اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسے والدین کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور موبائل سمز بلاک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ میرے پاس اس کے علاؤہ کوئی حل نہیں کہ قومی زمہ داری سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنامزید آسان
حکومت سندھ نے پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے کیسز پر نظر رکھنے کے لیے پولیو ویکسین ریفیوزل سیل قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیراعلی نے خبردار کیا ہے کہ مہم میں غفلت برتنے والے افسران عہدوں پر برقرار نہیں رہیں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک 9 پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



