پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنامزید آسان
Punjab driving license
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے موبائل لائسنس وینز کا آغاز کیا ہے تاکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا عمل آسان بنایا جا سکے۔

یہ اقدام وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق خاص طور پر ڈیزائن کردہ موبائل پولیس اسٹیشنز اور لائسنس وینز اب پنجاب کے ہر ضلع میں دستیاب ہوں گی جس سے رہائشی افراد لائسنس کے لیے درخواست دینے یا تجدید کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ یہ وینز خواتین کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی بھیجی جائیں گی۔ ابتدائی مرحلے میں 33 وینز تعینات کی گئی ہیں جن کی تعداد 118 تک بڑھانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن کی عوام کو بڑا تحفہ

عورتوں کی زیادہ سہولت کے لیے سات وینز خاص طور پر خواتین درخواست دہندگان کے لیے مختص کی گئی ہیں جنہیں آسان شناخت کے لیے گلابی رنگ میں رنگا جائے گا۔

حکام کا ماننا ہے کہ نیا نظام لائسنسنگ کے عمل کو تیز اور موثر بنائے گا، خاص طور پر خواتین کے لیے اور موجودہ لائسنسنگ مراکز پر دباؤ کو کم کرے گا۔