وزیراعلیٰ مریم نواز کا پاکپتن کی عوام کو بڑا تحفہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پاکپتن شہر میں 15 الیکٹرک بسیں پہنچا دیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پاکپتن شہر میں 15 الیکٹرک بسیں پہنچا دیں/ فائل فوٹو
پاکپتن: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پاکپتن شہر میں 15 الیکٹرک بسیں پہنچا دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئندہ چند روز میں پاکپتن کا دورہ کر کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ یہ ماحول دوست بسیں شہریوں کو آرام دہ اور معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت کا ذریعہ بھی ہوں گی۔ خواتین، بزرگ شہری، بچے اور معذور افراد ان بسوں میں فری سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اب لرنر و ریگولر لائسنس اور مقدمات کا اندراج سڑک پر ممکن ہوگا

یہ بسیں شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ شہریوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور سفر زیادہ آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔ 

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بسیں عوام کیلئے ہیں، عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی میری ترجیح ہے، لاہور کے چپے چپے میں ترقی کا سہرا نواز شریف اور شہباز

شریف کو جاتا ہے، لاہور کو مزید 40 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین، آغاز لاہور سے ہی ہوا، پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بس سروس شروع کر رہے ہیں، پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور، میانوالی، وزیرآباد، سرگودھا میں الیکٹرک بسیں رواں دواں ہیں، الیکٹرک بسیں انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں، میں نے پنجاب کے ہر کونے کونے تک الیکٹرک بسیں پہنچائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے دوسرے ملک آگئے، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی کہتے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہمیں دے دیں، جیسے اپنے لیے گاڑی خریدتی ہوں ویسی ہی عوام کیلئے لے کر آئی ہوں، میری گاڑی میں وائی فائی، سی سی ٹی وی نہیں عوام کی گاڑی میں ہے، بہت سارے شہروں میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کا تاثر نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میانوالی تو اقتدار پر بھی بیٹھا لیکن ترقی اور خوشحالی سے محروم رہا، دیہات میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس سال گوجرانوالہ میں بھی میٹروبس شروع کرنے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کی مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ دے رہے ہیں، صوبے میں سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔