بجلی 9.06 روپے سستی ہوئی، یونٹ 39.64 روپے پر آ چکا
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 2006 سے 2021 کے دوران 111 ملازمین نے ڈیپوٹیشن پر کام کیا جن میں سے 16 کو مستقل طور پر ضم کیا گیا
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایوان کو آگاہ کیا 2006 سے 2021 کے دوران 111 ملازمین نے ڈیپوٹیشن پر کام کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں تحریری وقفہ سوالات کے دوران وزارت توانائی نے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی-14 اور آئی-16 کا تقریباً 70 فیصد علاقہ غیرآبادی والا ہے۔ اسی وجہ سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیب ممکن نہیں ہو سکی۔ آئیسکو کی جانب سے لائن میٹریل چوری کے خلاف شکایات بھی درج کرائی گئی ہیں۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 2006 سے 2021 کے دوران 111 ملازمین نے ڈیپوٹیشن پر کام کیا جن میں سے 16 کو مستقل طور پر ضم کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کے مطابق فن لینڈ میں تقریباً 9 ہزار پاکستانی یا پاکستانی نژاد افراد مقیم ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نائیکاپ، پاسپورٹ، ویزا اور پاور آف اٹارنی کی تصدیق سمیت تمام اہم خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

وزارت توانائی نے بتایا کہ پاکستان کو اضافی پیداواری صلاحیت کا مسئلہ درپیش ہے لیکن گرڈ کا استعمال کم ہے جس کے باعث لاگت موجودہ صارفین پر بڑھ جاتی ہے، جون 2024 کے بعد اوسط قومی ٹیرف 48.70 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر اگست 2025 میں 39.64 روپے فی یونٹ رہ گیا، یعنی 9.06 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔ صنعتی سبسڈی کو 225 ارب روپے سے کم کر کے 74 ارب روپے کیا گیا جبکہ ڈسکوز کے نقصانات بھی 591 ارب روپے سے گھٹ کر 397 ارب روپے رہ گئے۔
پٹرولیم ڈویژن نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے آر ایل این جی پر مبنی نئے گھریلو گیس کنکشنوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔ ان درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس اور فیس جمع کرائی ہے یا وہ جو مقامی گیس کنکشن سے آر ایل این جی کنکشن پر منتقل ہونے کے لیے آمادہ ہیں۔