پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا نظام ڈی ریل ہو چکا ہے، حکمران اتحاد بے نقاب ہو چکا ہے، ملک کے اندر اسٹیبلشمنٹ کی حکومت چل رہی ہے، جانتے ہیں جو مذاکرات ہو رہے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں، جن لوگوں کے پاس طاقت ہے وہی مذاکرات کریں گے، حکمران اخلاقی طور پر جنگ ہار چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں کنگرو کورٹس کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے، جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کریں گے، اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما تحریک انصاف کے اتحادی ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حافظ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے متعلق حکومتی وزراء کو پہلے سے علم تھا، کنگرو کورٹس کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان ان سے معافی نہیں مانگے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن ججز نے یہ فیصلہ دیا ہے انہیں تمغہ سے نوازا جائے، یہ فیصلہ کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔