نادرا دفاتر میں شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف
NADRA online appointment Pakistan
فائیل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نادرا نے اعلان کیا ہے کہ شہری اب گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ لے کر دفاتر میں گھنٹوں انتظار اور طویل قطار سے بچ سکیں گے۔

نیشل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے ملک بھر میں عوام کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت شہریوں کو شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے نادرا دفاتر میں گھنٹوں طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

 آپ پاکستان کے کسی بھی شہر سے تعلق رکھتے ہوں اب سے آپ اپنے قریبی نادرا سینٹر پر آنے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لیں سکتے ہیں اور انتظار کی تکلیف سے بچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب لرنر و ریگولر لائسنس اور مقدمات کا اندراج سڑک پر ممکن ہوگا

کوئی بھی شہری گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لے کر مقررہ تاریخ پر دیے گئے وقت سے پہلے نادرا دفتر جائے تو ان کی ترجیحی بنیادوں پر پروسیسنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نادرا اندرون ملک اور بیرون ملک کے مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔