حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان
flood relief package
فائیل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سیلاب زدہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے اگست 2025 مکمل طور پر معاف کرنے اور کمرشل و زرعی صارفین کو بل موخر ادائیگی کی سہولت دینے کی منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی صارفین کے لیے 10.8 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے اگست 2025 کے بل مکمل طور پر معاف کر دئیے گئے ہیں نیز جن صارفین نے پہلے ہی بل کی ادائیگی کردی تھی انہیں آئندہ بلوں میں ریفنڈ کی سہولت دی جائے گی۔

کمرشل،صنعتی اور زرعی صارفین کے بل معاف نہیں کیے جائے گے تاہم ان کے اگست 2025 کے بل دسمبر سے جون 2026 تک سات ماہ کی قسطوں میں موصول کیے جائیں گے تاکہ کاروباری طبقے اور کسانوں کو سہولت میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اب لرنر و ریگولر لائسنس اور مقدمات کا اندراج سڑک پر ممکن ہوگا
 کابینہ نے سینٹرل پاور پرچیزنگ کے لیے 10.8 ارب روپے بطور سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دی ہے جس میں 10.4 ارب روپے بل معافی کے لیے جبکہ 46 کروڑ روپے موخر ادائیگیوں کے اثرات پورے کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔