امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں کاروبار ختم کرنے کا اعلان

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے پاکستان میں اپنی پیداواری اور کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
October, 3 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے پاکستان میں اپنی پیداواری اور کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ‘تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز’ پر انحصار کرے گی۔
یہ فیصلہ گروپ کے عالمی تنظیمِ نو پروگرام کا حصہ ہے۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کاروبار کو معمول کے مطابق اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوجاتا، جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق وہ ملازمین جن کی ملازمتیں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی، انہیں یا تو پی اینڈ جی کی بیرونِ ملک سرگرمیوں میں مواقع فراہم کیے جائیں گے یا پھر علیحدگی کے پیکجز دئیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد
علاوہ ازیں جیلٹ شیور پاکستان نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کی جانب سے اپنی عالمی تنظیمِ نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ) کا جائزہ لے گی۔