
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی
دوسری طرف بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان سے متعلق چوتھا الرٹ جاری کر دیا، شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا۔
گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا۔ سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔