برائلر مرغی کی قیمتوں میں اضافہ
Lahore chicken rates
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نئے سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 30 روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 270 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔یہ کمی شہریوں کیلئے خوش آئند ہے،جس سے انڈوں کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

علاوہ ازیں ملتان میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 378 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 392 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے،جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی درجن قیمت 254 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں عوام کیلئے ایک اہم موضوع بن گئی ہیں، جہاں لاہور کے شہری انڈوں کی سستی قیمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے نے کھانے پینے کے اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔