کراچی بورڈ نے پری انجینئرنگ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
Karachi board results
فائیل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (BIEK) نے پری انجینئرنگ فرسٹ ایئر 2025 کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

امتحان میں ہزاروں طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی لیکن نصف سے بھی کم تمام مضامین میں کامیاب ہو سکے۔

امتحانی شعبے کے مطابق اس سال پری انجینئرنگ کے امتحانات کے لیے کل 19ہزار433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے 19ہزار23 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔

امتحانی انچارج زرینہ راشد کے مطابق 8  ہزار 569طلبہ تمام چھ پرچوں میں کامیاب قرار پائے جس کے مطابق مجموعی کامیابی کا تناسب صرف 45 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مفت تعلیم: ہونہار پلس سکالر شپ پروگرام کا اعلان،اہلیت کیا؟

طلبہ اپنا نتیجہ یہاں چیک کر سکتے ہیں:
🌐 https://www.biek.edu.pk/results.asp

نتائج کے اہم اعداد و شمار:

  • رجسٹرڈ امیدوار: 19,433
  • امتحان دینے والے: 19,023
  • مکمل کامیاب امیدوار: 8,569
  • کامیابی کا مجموعی تناسب: %45

خیال رہے کہ نتائج میں نمایاں کمی تعلیمی معیار اور تیاری کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے جس پر تعلیمی ماہرین اور بورڈ حکام کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔