وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا/ فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایڈووکیٹ جنرل کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اجازت طلب کی۔ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر عدالتی حکم کے باوجود جیل انتظامیہ پر اعتراض کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے میں نئی بھرتیوں کا اعلان، اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اہم قومی و صوبائی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی لینا ضروری ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی لینے سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش معاشی، قانونی و انتظامی چیلنجز پر مشاورت کے لیے ملاقات ناگزیر ہے۔