پنجاب حکومت کا طلباء کو جسمانی سزا دینے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کا اعلان
Punjab education warning
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اساتذہ اور اسکولوں کے سربراہوں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی قسم کی جسمانی سزا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء کے ساتھ جسمانی یا جذباتی زیادتی کا کوئی بھی عمل سنگین بدعنوانی سمجھا جائے گا۔ ایسے معاملات کو PEEDA ایکٹ 2006 کے تحت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں تمام اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے عملے کو جسمانی سزا کے حوالے سے صفر برداشت کی پالیسی پر تربیت دیں، بچوں کے لیے دوستانہ، شمولیتی، احترام پر مبنی کلاس روم ماحول کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کے زیادتی کے واقعات کو فوری رپورٹ کریں اور اصلاحی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 38جعلی نرسنگ کالجز کی لسٹ جاری کر دی گئی

حکام نے مزید زور دیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے طلباء کو محفوظ، معاون اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔