
والدین اور طلبہ کو ان میں داخلہ لینے سے سختی سے منع کیا ہے۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ ان اداروں سے حاصل کی گئی ڈگریوں کو کوئی سرکاری حیثیت حاصل نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ان میں سے 25 کالجز پنجاب، 5 اسلام آباد، 5 سندھ اور 2 خیبر پختونخوا میں واقع ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں صدرِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کے باعث کونسل کی تنظیم نو ہوئی ہے جس کی وجہ سے رجسٹریشن اور معائنہ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔
ملک بھر میں نرسنگ کے 755 رجسٹرڈ ادارے موجود ہونے کے باوجود پاکستان کو تربیت یافتہ نرسوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ غیر قانونی ادارے بغیر منظوری کے طلبہ کو داخل کر رہے ہیں۔
علاقائی بنیاد پر غیر تسلیم شدہ نرسنگ کالجز کی فہرست:
اسلام آباد
- کیپیٹل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ہیلتھ
- ایڈورڈ کالج آف نرسنگ
- نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجز اینڈ سائنسز
- دی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز
- یونیق ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل
خیبر پختونخوا
- مردان کالج آف نرسنگ
- دی اوربٹ کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ سائنسز، صوابی
سندھ
- امن انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اینڈ نرسنگ، کراچی
- میڈیا ایڈ اسکول آف نرسنگ، کراچی
- پری انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز، کراچی
- حیدرآباد کالج آف نرسنگ
- کائنات انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، خیرپور
یہ بھی پڑھیں: ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی
پنجاب
- مڈکئیر کالج آف نرسنگ، اٹک
- حلال نرسنگ اینڈ مڈوائفری اسکول، فیصل آباد
- پروفیشنل اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، فیصل آباد
- پروفیشنل کالج آف نرسنگ، گوجرانوالہ
- پنجاب نرسنگ اکیڈمی، جھنگ
- بوسٹن انٹرنیشنل کالج آف نرسنگ، لاہور
- محمدن کالج آف نرسنگ، لاہور
- قائداعظم انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لاہور
- برلینٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، راولپنڈی
- سٹی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، راولپنڈی
- ایجو زون ایجوکیشن آف نالج، راولپنڈی
- فلاح انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، راولپنڈی
- انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل اسٹڈیز، راولپنڈی
- مرحا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، راولپنڈی
- پرل انسٹیٹیوٹ، راولپنڈی
- سدوزئی انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، راولپنڈی
- سیویئر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، راولپنڈی
- بیسٹ کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری، ساہیوال
- پاک انٹرنیشنل کالج آف نرسنگ، ساہیوال
- کنگ عبداللہ کالج آف نرسنگ، سرگودھا
- اقراء کالج آف نرسنگ، سیالکوٹ
- مدر اینڈ چائلڈ ہوم کالج آف نرسنگ، سیالکوٹ
PNMC کے ذرائع کے مطابق ان میں سے کئی ادارے متعدد بار جاری کی گئی ہدایات اور عوامی انتباہات کے باوجود طلبہ کے داخلے جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ انہیں غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔



