بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ تھا اور ہے: جاوید لطیف
January, 14 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا ہے بانی کی رہائی کے لئے جہاں سے دباؤ آیا، وہاں سے پہلے دباؤ نہیں آیا۔
لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ٹرمپ کے آنے سے نہ ہمیں خوشی ہے نہ ڈر، مجھے پریشانی نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ سے سفارتی تعلقات بہتر کر کے دباؤ کم کریں گے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا بڑا کلیئر ہوں دباؤ تھا اور ہے، ایسا دباؤ کبھی ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کیلئے نہیں آیا، پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے دباؤ آتا رہا ہے، مارشل لا دور میں ذوالفقار بھٹو، نواز شریف کے معاملے پر بھی دباؤ آتے رہے لیکن جہاں سے دباؤ آج ہے، وہاں سے پہلے نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا صرف فیض حمید سے کام نہیں چلے گا سب کچھ سامنے لانا پڑے گا۔