سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئیں۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سائیکوٹراپیک ادویات استعمال کرنے والے مسافروں کے لئے سعودی عرب میں نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یکم نومبر سے سائیکو ٹراپک ادویات کا استعمال کرنے والے مسافروں کو سعودی حکومت کو لازمی طور پر آگاہی دینا ہوگی،سائیکوٹراپک ادویات کو سعودی وزارت صحت کے پورٹل پر پرواز سے قبل لازمی رجسٹر کرنا ہو گا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کے مسافروں کے لئے نئی ہدایت جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نشہ آور یا سائیکوٹراپک ادویات کو سعودی ڈرگ کنٹرول سسٹم پر رجسٹرڈ کرانا ہو گا، سائیکوٹراپک ادویات کو سعودی وزارت صحت کے لنک cds.fada.gov.sa پر لازمي رجسٹر کرانا ہو گا۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو ادویات سے متعلق کلیئرنس لازمی لینا ہوگی، خلاف ورزی پر مسافروں اور ایئرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سعودي ايوي ايشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو یکم نومبر سے نئی ہدایات پر لازمی عمل کے لیے نیا سرکلر جاری کر دیا۔