
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے اوپن میرٹ پر بھرتی کیلئے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے جس کا انتظار ہزاروں امیدوار کر رہے تھے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس بھرتی کے تحت مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 17, 2025
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl
اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کے پاس کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں گریجوایشن کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ قد کی شرط بھی رکھی گئی ہے جس کے تحت مرد امیدوار کیلئے کم از کم قد 5 فٹ 7 انچ، جبکہ خواتین امیدوار کیلئے 5 فٹ 2 انچ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فٹنس اور میڈیکل ٹیسٹ بھی بھرتی کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
حکام کے مطابق یہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی تاکہ اہل اور محنتی نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جا سکے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی تکنیکی یا وقت کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیال رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے سب انسپکٹرز کی بھرتی نوجوانوں کیلئے نہ صرف کیریئر بنانے کا بہترین موقع ہے بلکہ یہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔