
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ضلع بھر میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔
بورڈ کے مطابق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی اریج شفقت نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ ہی کی طالبہ عائشہ مشتاق نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں بورڈ میں تیسری پوزیشن پر رہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 18 ستمبر 2025 بروز جمعرات کو صبح 10 بجے بیک وقت کیا جائے گا۔
لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال سمیت دیگر بورڈز کے طلبہ ایک ہی وقت میں اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا اعلان
طلباء اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ ، ایس ایم ایس سروس اور مخصوص اداروں میں دستیاب گزٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا، اس سلسلے میں داخلہ فارم 3 نومبر سے 15 نومبر 2025 تک وصول کیے جائیں گے۔
جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق پانچویں جماعت کے امتحانات 9 فروری 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ آٹھویں جماعت کے پیپرز 16 فروری سے 24 فروری 2026 تک جاری رہیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان امتحانات کے نتائج 31 مارچ کو جاری کیے جائیں گے تاکہ طلبہ بروقت اگلی جماعتوں میں داخلہ لے سکیں۔



