چنیوٹ : آفٹر نون سکولز بند کرنے کا فیصلہ، طلبہ و والدین میں تشویش کی لہر
 پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں پرائمری سے ایلیمنٹری اپ گریڈ ہونے والے آفٹر نون سکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
فائل فوٹو
چنیوٹ: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں پرائمری سے ایلیمنٹری اپ گریڈ ہونے والے آفٹر نون سکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ ظفر اقبال وٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کہا گیا کہ آفٹرنون سکولوں کی بندش کے حوالے سے ڈی ای او میل اور فی میل کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ آفٹر نون سکولوں کی بندش ہائیر اتھارٹیز کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ آفٹر نون سکول پراجیکٹ بنیادی طور پر صبح کے اوقات میں طلبہ کے رش کو کم کرنے اور زیادہ بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2025 ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ

آفٹرنون سکولز کے بند ہونے سے نہ صرف طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ والدین پر بھی اضافی بوجھ بڑھ جائے گا کیونکہ اب بچوں کو دور دراز کے اسکولوں میں داخلہ لینا پڑ سکتا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو، کئی والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکول بند ہونے سے تعلیمی شرح پر بھی منفی اثرات پڑیں گے اور بعض بچے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آفٹر نون اسکولز کی سہولت بحال کی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ رہ سکے۔