لاہور بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز میں لڑکیاں بازی لے گئیں
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

کنٹرولر بورڈ توصیف الرحمان نے سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیرکے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا، انٹر میڈیٹ میں 2 سال سے زیادہ وقت لگانے والے طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئیں۔

بورڈ حکام کے مطابق مجموعی طور ایک لاکھ 83 ہزار 695 طالب علموں نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں حصہ لیا۔

کنٹرولر لاہور بورڈ توصیف الرحمان نے بتایا کہ خدیجہ طاہر نے انٹرمیڈیٹ میں 1159 لے کر لاہور بورڈ میں پہلی حاصل کی، ملیحہ خان 1157 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ حرم عرفان، محمد تنویر احمد اور محمد شعبان نے 1156 لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ حکام کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے لڑکوں میں محمد سبحان اور محمد تنویل احمد نے 1156 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،افضال احمد 1154 نمبرز کے ساتھ پری میڈیکل میں دوسری جبکہ قاسم نور ضیاء 1153 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

اسی طرح لڑکیوں میں خدیجہ طاہرہ نے 1159 کے ساتھ پہلء، ملیحہ خان نے 1156 نمبر لے کر دوسری اور حرم عرفان نے 1156 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

کنٹرولر بورڈ نے بتایا کہ جنرل سائنس گروپ میں لڑکوں میں محمد عثمان حامد نے 1136 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، سبحان ظہور اور حادی عبداللہ ، محمد ابراہیم اورعبداللہ 1130 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

جنرل سائنس گروپ میں لڑکیوں میں حادیہ یوسف 1133 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

کامرس گروپ میں لڑکوں میں سرمد ساجد نے 1107 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، حسیب احمد نے 1098 نمبر لے کر دوسری جبکہ سعد اشرف نے 1096 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

کامرس گروپ میں لڑکیوں میں عروج فاطمہ نے 1100 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،نور فاطمہ 1098 نمبر لے کر دوسری جبکہ لائبہ نعمان 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

آرٹس گروپ لڑکوں میں زریاب احمد باجوہ نے 1110 نمبر لے کر ٹاپ کیا جبکہ دوسری پوزیشن پر محمد احمد نے 1084 اور تیسری پوزیشن پر محمد خزیمہ اشرف نے 1060 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔

آرٹس گروپ میں لڑکیوں میں ہانیہ ستار نے 1098 نمبر لے کر ٹاپ کیا جبکہ عائشہ رشید نے 1090 نمبرز لے کر دوسری اور عائشہ بشیر نے 1084 لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔