
سرکاری شیڈول کے مطابق سالانہ امتحانات کے لیے داخلہ فارم 3 نومبر سے 15 نومبر 2025 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
پانچویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 9 فروری 2026 سے ہوگا جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات 16 سے 24 فروری تک ہوں گے۔ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (PECTA) کو ان امتحانات کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایک ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ جماعتوں میں داخلے سے پہلے بورڈ طرز کے امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 18ستمبر کو ہوگا
ٹیچرز یونینز نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے اور اسے ایک ناکام تجربہ قرار دیا ہے جو ماضی میں دو بار کیا جا چکا ہے۔ رہنماؤں محمد شفیق بھلوالیہ اور بشارت اقبال راجہ نے خبردار کیا ہے کہ نجی اسکولوں کو استثنیٰ دینے سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ پر اضافی دباؤ پڑے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر آٹھویں جماعت میں ناکامی کا سامنا ہوا تو خاص طور پر بہت سی لڑکیاں تعلیم چھوڑ سکتی ہیں۔